ملتان ( نمائیندہ پنجاب پوسٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان انٹر نیشنل آئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئےانسانی سمگلنگ ، ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات کے ذریعے آذربائجان ، سعودی عرب اور بحرین جانے والے مسافروں میں منیراں بی بی، محمد سجاد،حبہ علی ،اور زارا بتول شامل تھے جنہیں ابتدائی تحقيقات کے بعد مزید قانونی کاروائی کیلیے ایف آئی یے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ( اے ایچ ٹی سی) ملتان کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والے حبہ علی اور زارا بتول فونز کی جانچ کے دوران ایکواڈور کے مشتبه ویزے برآمد ہوئے ابتدائي تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ایجنٹوں نے دونوں مسافروں کو ہدایت دی تھی کی وہ ایکواڈور کے ویزوں کو خفیہ رکھیں اور امیگریشن حکام کے سامنے صرف آذربائیجان کے ویزے کو پیش کریں ۔حکام کے مطابق معاملہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن سے متعلق معلوم ہونے پر دونوں مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سی سی ڈی فیصل آباد کی مؤثر کارروائیوں نے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی؟
ایک اور کاروائی میں محمد سجاد نامی سرکاری اہلکار کو سعودی عرب جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق لوکل گورنمنٹ مردان میں سیکریٹری یونین کونسل کے طور پر تعینات ہے اور وہ ورک پرمٹ پر بیرون ملک سفر کر رہا تھا ۔ جانچ پڑتال مر اس کے موبائل فون میں سرکاری دستاویزات میں ردوبدل ، این او سی اور چھٹی کے دستاویزات مشتبہ اور جعلی پائی گئی۔
اسی دورارن بحرین جانے والی خاتون مسافر منیراں بی بی کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا آیف آئی اے کے مطابق خاتون اپنے سفر کے مقصد اور رہائیشی معاملات اور مالی وسائل کے بارے میں تسلی بخش معلومات فراہم نہ کر سکی۔
ترجمان کے مطابق ابتدائي تحقیقت کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے جن سے پاکستان اور بیرون ملک سرگرم انسانی سمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا شبه محسوس ہوتا ہے ۔ایف صئی اے کے حکام اس نیٹورک سے وابستہ افراد اور سہولت کاروں لے بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطا الرحمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیرون ملک سفر کے لئے صرف قانونی ذرائع استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک ویزا یا ایجنٹ کے بارے میں فوری طور پر ایف آئی اے کو اطلاع دیں۔









ایک تبصرہ برائے “ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے نے ملتان ائرپورٹ پر 4مسافروں کو روک لیا۔”
[…] […]