لاہور (پنجاب پوسٹ) سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کہتے ہیں روڈ سیفٹی آگاہی سے حادثات کی روک تھام میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ہیوی وئیکل ڈرائیورز کی صحت جتنا بہتر ہو گی ڈرائیونگ میں اسقدر بہتری ممکن ہے ہیوی وہیکل حادثات کی شرح میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے
سبزہ زار ٹرک اڈہ لاہور میں پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی ،سرپرست اعلیٰ منی مزدا ایسوسی ایشن محمد الطاف، مرکزی صدر تنویر جٹ سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز کے عہداداران اور ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہیوی وہیکل ٹرانسپورٹ کے حادثات میں پینتالیس فیصد حادثات جاں لیوا ہوتے ہیں ہیوی وہیکل ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد حادثات میں کمی کا باعث بن سکتا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ہم نے سروسز اسپتال اور منشی اسپتال میں ہیوی وہیکلز ڈرائیورز کے لیے ڈسک قائم کر دیئے ہیں تاکہ انکو بہترین فری طلبی سہولیات دی جا سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مٹی کی ٹرالی ایک کلو میٹر سفر پر تین کلو مٹی گراتی ہے جو بعد میں سموگ کا باعث بنتی ہے میری کوشش ہے کہ ہیوی وہیکلز ٹریفک کے حادثات میں کمی کو یقینی بنائیں اس کے لیے ہیوی وہیکلز لائسنس بنوانے میں ایک سو ایک فیصد میرٹ پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے
اس موقع پر منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر تنویر جٹ، جرمنی سے آئے اوورسیز پاکستانی داود شیخ اور سرپرست اعلی منی مزدا ایسوسی ایشن محمد الطاف نے بھی خطاب کیا اور سی ٹی او لاہور کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا










