ایس آئی ایف سی کی کوششیں ،لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹ ، 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع ،150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمی کا امکان

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ایکسپو سینٹر میں 12 سے 14 ستمبر میں پاکستان میں تین اہم عالمی ایونٹس فوڈ ایشیا ، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا کا انعقاد کیا جا عیا ہے۔ جہاں عالمی و مقامی کاروباری نمائندے تینوں ایونٹس میں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کریں گے

ایونٹس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک شراکت داری سے کر رہے ہیں۔ایونٹس میں50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت اور 150 ملین ڈالر سے زائد کاروباری سرگرمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی آخری بارشیں، نواں اسپیل کتنے روز جاری رہے گا ،کتنی برسات ہوگی؟

انٹرنیشنل انڈسٹری نمائش میں جدید مشینری، خام مال، آٹومیشن، پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور ری سائیکلنگ سلوشنز نمائش کا حصہ ہوں گے۔13ویں بیوٹی ایشیا کاسمیٹکس، اسکن کیئر، ڈرماٹولوجی، ایستھیٹکس، ویلنس اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا

20ویں فوڈ ایشیا نمائش میں عالمی کمپنیاں فوڈ اجزا، جدید مشینری، پیکیجنگ، فوڈ ٹیکنالوجی اور تیار مصنوعات متعارف کرائیں گیعالمی ایونٹس پاکستانی صنعت کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کریں گے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے