آزادکشمیر انتحابات، مسلم لیگ کا امیدوار کون کون ہوگا؟ فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، کوٹلی سے فتح محمود الحسن، راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان اور پلندری سے محمد نجیب خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح اپر نیلم اور لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی جبکہ چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔


اعلامیے کے مطابق جموں 4 سے مریم جاوید، جموں 5 سے ذیشان علی، جموں 6 سے راجہ محمد صدیق، ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ اور ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر 37 حلقوں کے لیے امیدواروں کی منظوری دی ہے۔ پارٹی کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق امیدواروں کی فہرست کے اجرا کے بعد آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے