پنجاب یوتھ گیمز 2026: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کی تیاریاں تیز، 50 لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت محکمہ سپورٹس پنجاب نے بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کی، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم، ہائر ایجوکیشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، انفارمیشن اینڈ کلچر، لاہور بورڈ، ٹیوٹا، ہوم ڈیپارٹمنٹ، لائیوسٹاک، اور پی آئی ٹی بی کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈی پی آئی کالجز اور پنجاب بھر کے سپورٹس افسران نے بھی آن لائن شرکت کی۔


ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا، جس میں تقریباً 50 لاکھ لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق یہ ایونٹ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، مدارس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی اداروں تک پھیلا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نان فارمل اور لٹریسی ایجوکیشن سے وابستہ طلبہ بھی گیمز میں شامل ہوں گے تاکہ ہر طبقے کے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ یوتھ گیمز 2026 کے مقابلے چھ مراحل میں منعقد کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 17 مختلف کھیلوں میں مقابلے ہوں گے۔


مزید بتایا گیا کہ اس ایونٹ میں کامیاب کھلاڑیوں کے لیے 150 ملین روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے اور ٹیلنٹ کو نکھارا جا سکے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز نے بھی اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
حکام کے مطابق یہ ایونٹ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے