لاہور سمیت پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ یہ سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا موسم:لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔ گردوغبار اور تیز آندھی کے باعث غیر ضروری سفر سے احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے

مزید پڑھیں : محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی کیلئے سخت پابندیوں کا اعلان

۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی فصلوں کے تحفظ کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کے سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے