پنجاب کا موسم:لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور(پنجاب پوسٹ)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور دن بھر موسم گرم رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے