لاہور:میٹرو بس اور ہسپتالوں میں موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو بس اسٹیشنوں اور ہسپتالوں میں موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او نصیر آباد ملک طیب کے مطابق پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم سفیان کو اتفاق میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم ہسپتالوں میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ تین روز کے دوران میٹرو بس، چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال سے 6 موبائل فون چوری کیے تھے۔ ملزم چوری شدہ موبائل فونز کے پارٹس نکال کر فروخت کرتا تھا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سفیان کے قبضے سے 6 چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے ایس ایچ او نصیر آباد کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا، جسے کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے