جڑانوالہ: الخدمت فاؤنڈیشن کے بنو قابل پروگرام کا پہلا بیج مکمل، 500 طلبا و طالبات نے آئی ٹی کورسز مکمل کر لیے


الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے شروع کیے گئے "بنو قابل” پروگرام کا پہلا بیج کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ پروگرام کے تحت 500 طلبا و طالبات کو مختلف آئی ٹی کورسز اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی گئی، جس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ رانا عتیق الرحمن، ڈائریکٹر عثمان نفیس، اساتذہ، طلبا و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتیں کامیابی کی کنجی ہیں، اور نوجوانوں کو ان شعبوں میں تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔


رانا عتیق الرحمن اور عثمان نفیس کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ویژن کے مطابق بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے متعدد طلبا و طالبات فری لانسنگ اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ بنو قابل پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو خود کفیل بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ ملک میں بے روزگاری کے خاتمے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے