مری ایکسپریس وے حادثہ: مقامی نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 افراد کی جان بچا لی

مری (پنجاب پوسٹ) مری ایکسپریس وے پر کجھوٹ کے مقام پر ملتان سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح فیملی کی گاڑی خوفناک حادثے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد گہل ستیاں کے رہائشی یاسر فاضل ستی موقع پر پہنچ گئے اور جان کی پروا کیے بغیر جلتی ہوئی گاڑی کے شیشے توڑ کر اندر پھنسے افراد کو باہر نکالنے میں مدد دی۔ ان کی بروقت کارروائی کے باعث 13 افراد کی جان بچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں آگ تیزی سے پھیل رہی تھی، تاہم یاسر فاضل ستی نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری نے یاسر فاضل ستی کی بہادری اور انسان دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ مقامی شہریوں نے بھی نوجوان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے