رحیم یارخان (پنجاب پوسٹ) خانپور تھانہ صدر کی حدود خان دی بستی میں مبینہ منشیات فروشوں اور اینٹی نارکوٹکس فورس CNF کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔مرنے والے افراد کی شناخت ظہیر ولد سلیمان اور ماہیوال ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم جاں بحق، دل کا دورہ موت کی وجہ قرار
زخمی شخص کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی۔سرکل بھر کی پولیس نفری موقع پر موجود تھی۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔جابحق ہونے والے راہگیر تھے یا منشیات فروش تاحال واضح نہیں ہو سکا۔












