وزیراعلیٰ پنجاب کے KPIs میں مری کی شاندار کارکردگی، ضلع نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

مری (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) میں ضلع مری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اس اہم کامیابی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران، اداروں کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے ضلع مری کی کامیابی کو مؤثر قیادت، ٹیم ورک اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری نے افسران اور ملازمین کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا ضلعی انتظامیہ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے جو عوامی خدمت، بہتر حکمرانی اور مربوط حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، شفافیت، میرٹ اور بہترین گورننس کے فروغ کے لیے مزید محنت کی جائے گی تاکہ ضلع مری آئندہ بھی ترقی اور کارکردگی کے میدان میں نمایاں مقام برقرار رکھ سکے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے