لاہور میں پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا آغاز، چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے 14 ٹیمیں میدان میں

لاہور (پنجاب پوسٹ) پولو کلب میں پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، جو 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے 2013 سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی خواتین پولو کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے لاہور پولو کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ صدر لاہور پولو کلب آغا نجیب نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے اکتوبر میں چلائی جانے والی مہم کا حصہ بننا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آغا نجیب کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی چھ خواتین پولو کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، جبکہ انگلینڈ، امریکہ، نیدرلینڈز اور ایران سے تعلق رکھنے والی آٹھ خواتین کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ 14 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سی ای او پنک ربن پاکستان عمر آفتاب نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی مہم اکتوبر میں بڑے پیمانے پر چلائی جاتی ہے۔ اس مہم کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔

پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کے ذریعے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور معاشرے میں اس اہم مسئلے پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے