بچھو سے دوستی، ڈنگ کا تحفہ، باپ اور بیٹے نے مشکل میں سہارا دینے والے ہی کو لوٹ لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لوئر مال پولیس نے ملازمت دینے والے شہری کی ہی دکان سے 9 لاکھ روپے مالیت کی مشینری چوری کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان یوسف اور حسن کو کاروبار میں نقصان ہونے پر مدعی مقدمہ نے ملازمت دی تھی، تاہم چند روز قبل دونوں باپ بیٹے نے لوڈر رکشے کے ذریعے مختلف اقسام کی مشینری چوری کی اور فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو رکشے پر مشینری لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوئر مال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تمام مشینری برآمد کر لی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے