شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ اچانک متحرک کیوں ہوگئی؟ کیا بڑا ہونے والا ہے ؟

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے 21 اکتوبر کو متوقع دورے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دورے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہیں اور متعلقہ محکموں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریبات ہوں گی۔

ہیرن مینار کی بہتری و بحالی کے منصوبے سے متعلق تقریب دورۂ وزیراعلیٰ کے شیڈول میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ اسپورٹس کمپلیکس اور پولیس خدمت مرکز کے منصوبوں سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گی۔نواز شریف پارک میں گرین بسوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

شہباز شریف مدرز اینڈ چلڈرن ہسپتال میں گائنی او پی ڈی کا افتتاح کیا جائے گا۔ضلعی کونسل ہال میں فاطمہ جناح لائبریری کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔نواز شریف پارک میں وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

پرانی غلہ منڈی میں ماڈل بازار کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔نواز شریف پارک میں پی ڈی پی مشینری کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ڈی پی او کو فول پروف سکیورٹی، روٹس کی کلیئرنس اور ٹریفک پلان یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور میونسپل اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ کے دورے کے لیے پنڈال، نشستوں، صفائی ستھرائی اور رابطہ کاری کے انتظامات کی ذمہ داریاں افسران کے سپرد کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ دورے کے اختتام پر لاہور روانہ ہوں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے