جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی آڑ میں جرائم کا راستہ بند، لاہور پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن

لاہور (پنجاب پوسٹ) دو روز کے دوران گاڑیوں کی اصل شناخت چھپانے والوں کے خلاف 870 مقدمات درج کر لیے گئے جن میں 799 موٹر سائیکلیں، 53 کاریں اور 18 دیگر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے احکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر گاڑیاں تحویل میں لے کر تھانوں میں بند کی گئیں۔ سٹی ڈویژن میں 270، کینٹ ڈویژن میں 336، سول لائنز ڈویژن میں 84، صدر ڈویژن میں 56 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 27، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 97 جبکہ گزشتہ روز بھی جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 443 مقدمات درج کیے گئے۔ جرائم کے ارتکاب کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر جعلی نمبر پلیٹس کی آڑ میں قانون سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم گاڑیوں کی اصل شناخت یقینی بنا کر جرائم پیشہ عناصر کی راہ روکیں گے اور جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوائیں، نمبر پلیٹس کے حروف یا ہندسوں میں ردوبدل قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ قانون کی پاسداری شہریوں کی ذمہ داری، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے