محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کا جامع سیکیورٹی و انتظامی پلان فائنل

لاہور (پنجاب پوسٹ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی اور انتظامی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ڈپٹی سی او ایم سی ایل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ محکمہ پولیس، لیسکو، واسا، ریسکیو، صحت اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پورے ماہ میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس اور 1 ہزار 553 جلوس منعقد ہوں گے، جبکہ عشرہ محرم کے دوران 4 ہزار 502 مجالس اور 645 جلوس نکالے جائیں گے۔
جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ بیریئرز، واک تھرو گیٹس اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے 303 حساس پوائنٹس کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ جلوسوں کے راستوں پر مجموعی طور پر 1 ہزار 512 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
صفائی کے انتظامات کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے 1 ہزار 500 ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 55 ایمبولینسز اور 300 موٹر بائیک ایمبولینسز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
9 اور 10 محرم کو سنٹرل ماڈل ہائی اسکول میں عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے 77 کلینک آن ویلز اور 8 سبیل پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سبیلوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی سخت چیکنگ کریں گی۔ عاشورہ روٹس پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کے کام کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ حساس مقامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مین ہولز کے ڈھکن اور سیوریج لائنوں کی صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ تمام حساس پوائنٹس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا اور شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے محرم کے دوران مثالی امن قائم کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کا جامع سیکیورٹی و انتظامی پلان فائنل”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے