سیف سٹیز پنجاب کا بڑا منصوبہ مکمل، 43 شہروں میں 17 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل


سیف سٹیز پنجاب نے لاہور کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 43 شہروں میں کیمرے نصب کر کے انہیں سیف سٹیز ہیڈکوارٹر کے مرکزی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں پہلے سے موجود 8 ہزار کیمروں کے بعد پنجاب بھر میں مزید 17 ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جس سے مجموعی نگرانی کا نظام مزید مؤثر ہو گیا ہے۔


حکام کے مطابق اس منصوبے کا آغاز نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دور میں دیگر اضلاع میں کیا گیا تھا، جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور میں اس کی تکمیل تمام اضلاع میں مکمل کر لی گئی ہے۔
اب اگلے مرحلے میں 98 تحصیلوں میں 10 ہزار سے زائد اضافی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جس کے تحت تحصیل لیول پر یہ نظام 50 فیصد کم لاگت میں مکمل کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کیمرے جرائم پر قابو پانے اور ای چالاننگ سسٹم کو بہتر بنانے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
آخری مرحلے میں یونین کونسل سطح پر بھی کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائے گی تاکہ نگرانی کا دائرہ مزید وسیع ہو سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پرائیویٹ کیمروں کو بھی، اگر وہ مقررہ ایس او پیز پر پورا اترتے ہیں، سیف سٹیز سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر میں ایک مربوط مانیٹرنگ نیٹ ورک قائم کیا جا سکے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے