ننکانہ صاحب ، ٹریفک پولیس کے چالان ، شہری پھٹ پڑے

ننکانہ صاحب ( پنجاب پوسٹ ) ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں دوسری جانب ٹریفک چالانوں نے ننکانہ صاحب کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ دن بھر محنت مزدوری کے بعد بمشکل گھر کا خرچ پورا ہوتا ہے لیکن چوک چوراہوں پر بھاری چالان غریب آدمی کی کمر توڑ رہے ہیں

شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے مگر زیادہ تر توجہ چالانوں پر نظر آتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں دو ہزار روپے کا چالان کسی مزدور یا دیہاڑی دار شخص کیلئے بہت بڑا بوجھ ہے۔ ان کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے لیکن معمولی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں نیاٹریفک قانون تیار ،اب کتنے چالان ہونگے؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی سیٹ بیلٹ، کبھی ہیلمٹ اور کبھی اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر چالان کیے جاتے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر اہلکار مبینہ طور پر چالانوں کے اہداف پورے کرنے میں زیادہ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : لاہور میں گاڑیاں شہریوں کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ کیسے بن گئیں ؟

متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری جرمانوں کا جائزہ لیا جائے اور ٹریفک پولیس کو چالانوں کے بجائے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی رہنمائی پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے