لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں چوتھا ترمیمی بل 21 اپریل کو منظور کیا، جسے گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب کو توثیق کے لیے ارسال کر دیا گیا۔ تاہم تاحال اس پر دستخط نہیں ہو سکے، جس کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق مختلف گاڑیوں کے جرمانوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیے گئے، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 2 ہزار ہوگا۔
رکشہ ڈرائیورز کے لیے چند خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کر دیا گیا، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہوگا۔ کار اور جیپ کے لیے بعض جرمانے 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیے گئے، تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا۔















