لاہور ( پنجاب پوسٹ)ڈی ایس ہی عثمان حیدر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا معاملہ، ڈیرھ ہزار صفحات پر مشتمل چالان سیشن کورٹ پیش کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس متحرک، پولیس مقابلوں میں اضافہ، 170 ملزمان کیسے پکڑے گئے؟
چالان میں عثمان حیدر کے خلاف 71 گواہ نامزد کیے گیے ہیں۔ چالان کے مطابق ڈی ایس ہی عثمان حیدر نے پچیس ستمبر 2025 کو بیوی اور بیٹی کو قتل کیا ،بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی کالاشاہ کاکو کی جھاڑیوں میں پھینک دی تھی ،ملزم عثمان حیدر نے پہلے مدعی بن کر اغوا کا مقدمہ درج کرایا پولیس کے ساتھ تلاش کرتا ریا۔ملزم کو شک پر گرفتار کیا تو اس نے بتایا اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔عثمان حیدر کے خلاف مقدمہ مقتولہ کی بہن نے درج کرایا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس 25 ستمبر کو ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے انکی لاشیں شیخوپورہ کی حدود میں پھینک دی تھیں تاہم لاہور پولیس نے کمال مہارت سے قاتل اور لاشوں کا سراغ لگا لیا تھا۔











