پنجاب پولیس کے 4 اہلکاروں سے 13 کلو چرس برآمد ، سپلائی کیسے کرتے تھے ؟

گجرات ( پنجاب پوسٹ ) پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل سلیمان حیدر، کانسٹیبل نہال حبیب، کانسٹیبل عمران اسلم اور پولیس لائنز میں بطور ڈرائیور تعینات ناصر احمد شامل ہیں۔ چاروں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے 13 کلوگرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے باولی پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل سلیمان حیدر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس اور اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بیوی اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی کیخلاف دائر ڈیڑھ ہزار صفحات کے چالان میں کیا ہے؟

اسی طرح تھانہ ڈنگہ پولیس نے سمالہ پلی ڈھلیاں روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کانسٹیبل نہال حبیب کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 3590 گرام چرس اور پستول برآمد ہوا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے مرجان چوک جی ٹی روڈ پر بس سے اترتے ہی ڈرائیور ناصر احمد کو قابو کیا، جس کے بیگ سے 3200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوسری جانب تھانہ سول لائن پولیس نے گرین ویلی پارک کے قریب تعاقب کے بعد کانسٹیبل عمران اسلم کو گرفتار کیا، جس کے بیگ سے 2855 گرام چرس برآمد کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان نجی اسکولوں کے بیگز اور شاپرز میں منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے تھے۔ ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈرگ ڈیلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس یونیفارم کی آڑ میں مکروہ کاروبار کرنے والی کالی بھیڑیں کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے