اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی لاہور پولیس نے کیسے بازیاب کروائی؟

اہور ( پنجاب پوسٹ)لاہور پولیس نے بین الصوبائی پولیس تعاون سے اسلام آباد کی مغویہ لاہور سے بازیاب کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گھر کے باہر کھڑی لڑکی کو ملزم نے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور فرار ہوگیا ، تاہم قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو ایبٹ روڈ سے بازیاب کروا لیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔مزید کارروائی کے لیے لڑکی اور گرفتار ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،بچی اغوا کیس، اہلکاروں کی ویڈیو بنانا خاتون کو مہنگا پڑ گیا ، پولیس کا سخت ایکشن

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او رانا قادر اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک، اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے