لاہور ( زروا خان سدوزئی ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے سلور جوبلی سال میں قدم رکھ دیا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے بطور یونیورسٹی اپنے 25ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر ایک اہم سنگِ میل کو خصوصی تقریب کے ذریعے منایا، جس کے ساتھ ادارے کے سلور جوبلی سال کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں :طالبات کو محفوظ ،باوقار اور احترام پر مبنی تعلیمی ماحول اولین ترجیح ،ہراسانی پر زیرو ٹالرنس ہے،ڈاکٹر عظمیٰ ،وی سی لاہور کالج
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ڈینز، ڈائریکٹرز اور یونیورسٹی کے سینئر افسران کے ہمراہ کیک کاٹا۔
وائس چانسلر کے وژن کے مطابق، سلور جوبلی تقریبات کے دوران لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شاندار تعلیمی روایت، نمایاں کامیابیوں، اعزازات، تحقیقی برتری اور ادارہ جاتی ترقی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
سلور جوبلی سال کے دوران یونیورسٹی کی علمی، تحقیقی اور تخلیقی خدمات کو نمایاں کرنے کے لیے تعلیمی، تخلیقی اور یادگاری سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔











