جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی ، 22 سالہ لڑکی نے پولیس کو کیا بتایا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ لکھپت پولیس نے جعلی پیر بن کر دم کرنے کے بہانے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو غازی آباد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ دو سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔ ملزم نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر زیادتی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔ ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے