شیخوپورہ: ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر بھرپور تربیتی مہم، ریسکیو 1122، جنریشن زی کو کیا سکھا رہا ہے ؟

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ ضلع بھر میں تعلیمی اداروں ،مدارس و عوامی مقامات پر طلباء و عوام الناس کو ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کے پہنچنے سے پہلے زندگی بچانے کے اقدامات کی بھر پور عملی تربیت دے رہاہے۔ جس میں CPR(Cardiopulmonary resuscitation) اور خون کے بہاؤ کو روکنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔


اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ضلع شیخوپورہ میں فرسٹ ایڈ کی تربیت کے حوالے معاشرتی ریسپانس بہت شاندار ہے اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تربیتی اپلیکیشن cpr.gov.pk پر خود کو رجسٹر کر کے ٹریننگ مکمل کریں اور ساتھ ہی سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے میڈیا نے ہمیشہ بہت مثبت اقدامات کیے ہیں اور گزارش ہے کہ آج کی اس زندگیاں بچانے کی مہم کو بھرپور کامیاب کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے