لاہور( پنجاب پوسٹ ) رائیونڈ میں پولیس اہلکاروں کی وائرل ویڈیو کے بارے میں ترجمان نے مئوقف جاری کردیا ہے ، پولیس ترجمان کے مطابق اغوا کیس میں پولیس کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ ایک شہری نے 13 سالہ بچی کے اغوا کے حوالے سے 15 پر کال کی ، بچی کے اغوا کی اطلاع موصول ہونے پر رائیونڈ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بازیابی کےلیے کاروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں پولیس ٹیم ملزم کے گھر تفتیش کیلئے پہنچی۔ گھر میں موجود خاتون نے پولیس سے تعاون کی بجائے ویڈیو بنانا شروع کی
پولیس ترجمان کے مطابق خاتون نے ویڈیو کے ذریعے پولیس کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کی، وائرل ویڈیو میں موجود اہلکار احمد کے مطابق خاتون کو ضابطہ کار کے مطابق ویڈیو بنانے سے روکا،تاہم واقعہ کے دوران اختیارات سے تجاوز کے تاثر پر محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انکوائری ایس پی صدر کو سونپ دی۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار قصوروار پایا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں، ترجمان کے مطابق قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش عمل میں ہے،
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،بچی اغوا کیس، اہلکاروں کی ویڈیو بنانا خاتون کو مہنگا پڑ گیا ، پولیس کا سخت ایکشن

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی 25 سال کی ہوگئی ، سلور جوبلی سال کا آغاز ، کیا تقریبات ہونگی ؟
ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2026
10:45 شام

شیخوپورہ: ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر بھرپور تربیتی مہم، ریسکیو 1122، جنریشن زی کو کیا سکھا رہا ہے ؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:58 شام

ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم سمیت دنیا کے 8 بہترین جیولن تھروورز آمنے سامنے
سیدہ نورین فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:41 شام

جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی ، 22 سالہ لڑکی نے پولیس کو کیا بتایا؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:28 شام

پنجاب حکومت کا منفرد اقدام، اب بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی لیکن کیسے؟
نور فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:20 شام

پاکستان فٹ بال میں سعودی سرمایہ کاری ، فٹ بال لیگ میں کیا کیا بدلنے جارہا ہے ؟
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
6:20 شام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب ،شیڈول سامنے آگیا
سیدہ نورین فاطمہ
ستمبر 12, 2026
6:19 شام

معاشی بدحالی اور بڑھتی مہنگائی نے خطرے کی گھنٹی, موڑکھنڈا میں چند دنوں کے دوران دو تاجروں کی خودکشی
شفاء اعظم
ستمبر 12, 2026
6:07 شام


