ملتان (پنجاب پوسٹ)ورلڈ الٹمیٹ ایتھلیکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم سمیت دنیا کے 8 بہترین جیولن تھروورز آمنے سامنے آ گئے،اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کل بڈاپسٹ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹ بال میں سعودی سرمایہ کاری ، فٹ بال لیگ میں کیا کیا بدلنے جارہا ہے ؟
جیولن تھرو مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا اور ورلڈ الٹمیٹ چیمپیئن شپ کے فاتح کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے
پاکستانی شائقین کی نظریں اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کی کارکردگی پر مرکوز رہیں گی۔








