ایس پی ڈولفن بلال احمد کی زیر نگرانی ڈولفن اور پی آر یو نے ماہ مئی میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایمرجنسی 15 کی 231 کالز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ 15 کی کالز پر اوسط ریسپانس ٹائم 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا، جو فورس کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ریسپانس ٹائم کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی گئی۔
اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی لاہور پولیس نے کیسے بازیاب کروائی؟
مز ید پڑھیں : جرائم کے خلاف کارروائیوں میں ڈولفن سکواڈ نے 49 اشتہاری ملزمان، 300 عادی مجرم اور 17 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ 04 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ سٹریٹ کرائم میں ملوث 456 دیگر ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی میں پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں سے شراب، بیئر، چرس، آئس اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
پنجاب پولیس متحرک، پولیس مقابلوں میں اضافہ، 170 ملزمان کیسے پکڑے گئے؟
مزید برآں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی میں 03 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 34 افراد کو پکڑا گیا۔ سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران لاکھوں گاڑیاں اور افراد کی چیکنگ کی گئی، جن میں 627,664 وہیکلز اور 708,956 افراد شامل تھے۔ 04 جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 117 سے زائد افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا، جو عوامی خدمت اور جرائم کے خاتمے کے لیے ادارے کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔














