معاشی بدحالی اور بڑھتی مہنگائی نے خطرے کی گھنٹی, موڑکھنڈا میں چند دنوں کے دوران دو تاجروں کی خودکشی

ننکانہ صاھب (پنجاب پوسٹ) موڑکھنڈا میں معاشی بدحالی کے شکار تاجر مبینہ طور پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہونے لگے۔موڑکھنڈا کے معروف پلاسٹک برتن کے تاجر شیخ محمد آصف نے مبینہ طور پر مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔
تشویشناک حالت میں شیخ محمد آصف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کے بعد تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی، کاروباری مشکلات، اخراجات میں مسلسل اضافے اور قرضوں کے دباؤ نے چھوٹے تاجروں کے لیے حالات مشکل بنا دیے ہیں۔

چند ہی دنوں کے اندر موڑکھنڈا میں یہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چکن کے کاروبار سے وابستہ تاجر شان علی نے بھی مبینہ طور پر معاشی پریشانیوں کے باعث خودکشی کی تھی۔تاجر برادری اور اہل علاقہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو بھلے ہی کوئی ریلیف پیکیج نہ دے صرف بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ کوئی اور زندگی کا چراغ نہ بجھے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے