لاہور( پنجاب پوسٹ ) ملتان ، ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی اور تیز بارش سے موسم تبدیل ہوگیا ۔
شہر اولیاء کا موسم تبدیل ہوگیا ۔ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد الود ہوائیں چلنے لگی۔تیز اندھی کی وجہ سے شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔آم کی فصل کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔
شہر اولیاء میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے ۔ تیز اندھی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے تقریباً 200 فیڈر ٹرپ کر گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا موسم:لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
گلگشت ایم ڈی اے کچہری چوک شمس اباد اور نو نمبر بجلی بند ہے ۔ پیرا غائب روڈ اولڈ شجاع اباد روڈ گلا منڈی اور شاہ رکن عالم بھی بجلی غائب ہے ۔
تیز اندھی کے بعد شہر میں بوندا باندی شروع ہوگئی ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات نے کہا آئندہ دو روز تک ملتان میں گرمی کی شدت کم رہے گی ۔ رات تک تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں طوفانی بارشیں ، مریم نواز نے کیا احکامات دئیے؟
ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے،بارش کی وجہ سے بجلی بھی غائب ہوگئی ۔۔















