لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے برساتی نالوں، ڈرینز اور نہروں کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے اور نہروں میں پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن موجود ہونے کو یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں :وراثتی جائیداد کا تنازعہ ، راحت فتح علی خان کو بڑا ریلیف مل گیا: پنجاب میں طوفانی بارشیں ، مریم نواز نے کیا احکامات دئیے؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کنسٹرکشن سائٹس پر حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور خستہ حال یا تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ چھت گرنے کے خطرات سے متعلق بروقت الرٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ رہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک مینجمنٹ کیلئے عوامی رہنمائی اور مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام فیلڈ ٹیمیں ہر وقت مکمل طور پر تیار رہیں۔












