پنجاب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا بڑا ریکارڈ ، ایک روز میں 75,569 معائنے ،18 لاکھ 58 ہزار 500 روپے جرمانہ

اہور ( پنجاب پوسٹ)محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے پنجاب بھر میں زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف ایک روز میں 75 ہزار569 چھاپے مار کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق پنجاب میں گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو جون کو بڑا کریک ڈاون کیا۔ پنجاب بھر میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے 75,569 معائنے کیے گئے-صوبے بھر میں گرانفروشی پر مجموعی طور پر 18 لاکھ 58 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کئے گئے جبکہ قانون شکنی پر 2 ایف آئی آرز درج اور مجموعی طور پر 220 افراد گرفتاربھی ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ روٹی کی قیمتوں پر سخت ایکشن پنجاب بھر میں سب سے زیادہ 14,021 مقامات پر چیکنگ کی گئی۔روٹی کی گرانفروشی پر 1,129 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر1 لاکھ 77 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔روٹی کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 2 ایف آئی آرز درج، 63 افراد گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ۲ جون کو صوبے بھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 2,447 مقامات پر معائنوں کے دوران اوور چارجنگ پر سب سے بڑا ایکشن گرانفروشوں کو 2 لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ، 11 گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح چکن کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 2,847 معائنے-اوور چارجنگ پر 206 خلاف ورزیاں، 60 ہزار 500 روپے جرمانہ، 11 افراد گرفتار ہوئے۔مزید برآں ​انڈوں کی قیمتوں میں ہیرا پھیری پر 1,714 معائنے، 121 خلاف ورزیوں پر 6 افراد گرفتار کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں مہنگائی: جماعت اسلامی کا عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کی دھمکی

ترجمان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر ایکشن: 2,406 مقامات پر چیکنگ، 145 خلاف ورزیوں پر 22 ہزار 500 روپے جرمانہ اور چاول کے نرخوں کی چیکنگ کے لیے 2,918 معائنے، 142 خلاف ورزیاں، 4 گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں مہنگائی ، جے یو آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

​دال ماش کی گرانفروشی پر سخت ایکشن 177 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 17 افراد گرفتار جبکہ دال مونگ اور دال مسور کسےنرخوں کی بھی مانیٹرنگ مجموعی طور پر 15 افراد دھر لیے گئے-ٹماٹر اور پیاز کی اوور چارجنگ پر کارروائیاں ٹماٹر پر 27,500 اور پیاز پر 14,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے