پنجاب میں مہنگائی ، جے یو آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور( پنجاب پوسٹ)جے یو آئی کے مہنگائی کے خلاف ملک گیر مظاہرے، ،،مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا لاہور پریس کلب کے سامنے جے یو آئی کا دھرنا، تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا امجد خان، حافظ نصیر احرار اور حافظ غضنفر عزیز نے قیادت کی۔

جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر آج ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں عوام سڑکوں پر نکلے اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا، پنجاب بھر کی طرح لاہور میں جے یو آئی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا،

لاہور میں ناموں کی تبدیلی پر بھارتی خفیہ ایجنسی کا پروپیگنڈا، حقائق کیا ہیں؟: پنجاب میں مہنگائی ، جے یو آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جس کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، جمال عبدالناصر، حافظ عبدالرحمن، یوسف حنفی، پروفیسر ابوبکر چوہدری، قاری غلام حسین، قاری امجد سعید، مولانا مقصود الوری، چوہدری شاہد اسلم،حاجی محمد اکرم، مولانا نوفل ربانی، مولانا فاضل عثمانی ودیگر نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ حکمران جان لیں اقتدار عارضی چیز ہے اس لئے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنے سے گریز کریں اور انہیں ریلیف فراہم کریں، ہماری قیادت نے حکم دیا تو اسلام آباد مارچ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں،

حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ حکمران عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں اور انہیں احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہے یاد رکھیں اگر یہ عوام میدان میں نکل آئی تو حکمرانوں کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے گا، اگر ماضی کے حکمران اپنا اقتدار نہیں بچا سکے تو موجودہ حکمران بھی نہیں بچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں مجبور نہ کریں ورنہ ان کے اقتدار کے محلات بھی انہیں پناہ نہیں دے سکیں گے۔

حافظ غضنفر عزیز نے کہا کہ آج دن بدن اشرافیہ کی مراعات میں اضافہ ہورہا ہے، ان کی عیاشیوں میں کوئی کمی نہیں آرہی جبکہ آئی ایم ایف کے نام پر عوام کی زندگی عذاب بنائی جارہی ہے عوام کے قہر سے بچیں ورنہ ان۔ کا اقتدار خس و خاشاک کی مانند بہہ جائے گا۔

حافظ عبدالرحمن نے کہا کہ فارم سینتالیس جمعیۃ علماء اسلام اور عوام کے غیظ و غضب سے بچیں ورنہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری بھی انہیں نہیں بچا سکے گی۔ چوہدری شاہد اسلم نے کہا کہ تاجر حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آگئے ہیں حکمران اپنی پالیسی درست کرتی اور عوام کی فلاح و بہبود پر۔ مبنی پالیسی لے کر آئیں آئے دن نئے ٹیکسز لگا کر عوام کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے