لاہور( پنجاب پوسٹ)مہنگائی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاہور میں احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
احتجاج میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء، صدر جے آئی یوتھ لاہور، ضلعی امراء، سیکرٹریز، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی۔
پنجاب میں مہنگائی ، جے یو آئی کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ: پنجاب میں مہنگائی: جماعت اسلامی کا عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کی دھمکی
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے پٹرول پر عائد لیوی فوری ختم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے جبکہ حکومت عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے عوام کے اربوں روپے مافیاز کو دے رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ ان معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔ جماعت اسلامی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر پٹرول کی قیمتیں کم نہ کی گئیں اور عوام کو ریلیف نہ ملا تو عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔
لاہور میں ناموں کی تبدیلی پر بھارتی خفیہ ایجنسی کا پروپیگنڈا، حقائق کیا ہیں؟: پنجاب میں مہنگائی: جماعت اسلامی کا عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کی دھمکی










