دنیا کے کسی بھی کونے سے 15 پر کال کرکے پنجاب پولیس کی خدمات حاصل کریں، یہ انوکھا منصوبہ کیا ہے ؟


لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر متعارف کروا دیا، جس کے ذریعے پنجاب کے شہری اب پاکستان بھر اور دنیا کے کسی بھی حصے سے پنجاب پولیس اور سیف سٹی سروسز سے براہِ راست رابطہ کر سکیں گے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق پنجاب سے باہر مقیم شہری اب 042-111-111-015 جبکہ اوورسیز پاکستانی +92-42-111-111-015 پر کال کر کے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سمیت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تمام اہم سروسز حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل پنجاب سے باہر کی جانے والی کالز متعلقہ صوبائی ایمرجنسی سسٹم کو منتقل ہو جاتی تھیں، جس کے باعث بیرونِ پنجاب اور بیرونِ ملک شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئی سہولت کے بعد اوورسیز پاکستانی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پنجاب پولیس سے رابطہ کر سکیں گے۔

سیف سٹی حکام کے مطابق یونیورسل ایکسس نمبر پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سنٹر، ورچوئل بلڈ بینک، میثاق مائنارٹی سنٹر، ٹریفک سروسز، نفسیاتی معاونت اور مفت قانونی رہنمائی سمیت متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے ذریعے پنجاب ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی خدمات جغرافیائی حدود سے باہر بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “دنیا کے کسی بھی کونے سے 15 پر کال کرکے پنجاب پولیس کی خدمات حاصل کریں، یہ انوکھا منصوبہ کیا ہے ؟” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے