ماموں کانجن میں پہیہ جام ہڑتال، تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

ماموں کانجن(پنجاب پوسٹ) میں ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت کام کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر مکمل ہڑتال کر دی۔ ملازمین نے کام چھوڑ کر سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مسلسل تنخواہیں بند ہونے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور بچوں کے لیے راشن خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ڈرائیوروں نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے بل اور دیگر گھریلو اخراجات ادا کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔ ملازمین نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رکشہ ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث ماموں کانجن میں ستھرا پنجاب منصوبہ متاثر ہونے لگا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو ہڑتال کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “ماموں کانجن میں پہیہ جام ہڑتال، تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے