فارمیسی ٹیکنیشن کالجز طلبہ سے کتنی فیس وصول کر رہے ہیں؟ زائد فیسوں کی شکایات پر پنجاب فارمیسی کونسل کا نوٹس

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب فارمیسی کونسل نے فارمیسی ٹیکنیشن کالجز میں طلبہ سے مقررہ حد سے زائد فیسیں وصول کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے امتحانی اور انرولمنٹ فیس مقرر کر دی ہے۔ طلبہ اور والدین کی جانب سے آن لائن اور ٹیلی فونک شکایات موصول ہونے کے بعد کونسل نے متعلقہ کالجز کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب فارمیسی کونسل کے مطابق فارمیسی ٹیکنیشن کے امتحان کی فیس 6 ہزار روپے جبکہ نئے امیدواروں کی انرولمنٹ فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کونسل نے تمام متعلقہ کالجز کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ سے مقررہ امتحانی اور انرولمنٹ فیس ہی وصول کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز اپنی ٹیوشن فیس اور دیگر واجبات الگ سے وصول کر سکیں گے، تاہم امتحانی فیس اور کالج کے دیگر واجبات کی الگ الگ رسیدیں جاری کرنا لازمی ہوگا تاکہ فیسوں کی وصولی میں شفافیت اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔

پنجاب فارمیسی کونسل نے واضح کیا ہے کہ مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے والے کالجز کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کونسل نے پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں قائم فارمیسی ٹیکنیشن کالجز کو ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ سے اضافی فیسوں کی وصولی روکنا اور فیسوں کے معاملات میں شفافیت برقرار رکھنا ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 28 at 2.07.50 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے