پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے روانہ، عباس آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہے، جہاں قومی ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کریں گے۔ تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اترے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے