اوکاڑہ پولیس نے مویشی چور شہزادی کو کیسےگرفتار کیا؟

رینالہ خورد ( پنجاب پوسٹ ) ایس ایچ او عاطف نواز کی سربراہی میں تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث شہزادی گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد عرف شہزادی، محبوب، علی رضا اور احمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ ناجائز اور گولیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

وہاڑی ، معروف شاپنگ مال ، کھانے میں کاکروچ اور سنڈیاں ، شہریوں میں شدید تشویش کی لہر: اوکاڑہ پولیس نے مویشی چور شہزادی کو کیسےگرفتار کیا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے