لاہور: غیر ملکی خاتون ڈیانا سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کے شاملِ تفتیش نہ ہونے کا معاملہ

لاہور(پنجاب پوسٹ) غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد تنویر کے عدالتی حکم کے باوجود شاملِ تفتیش نہ ہونے کا معاملہ، پولیس نے ملزم کی عدم شمولیتِ تفتیش کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم احمد تنویر اپنے خلاف دستیاب شواہد اور عدالتی حکم کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہوا۔ کیس کی تفتیش میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ مقدمے میں کیے گئے دیگر قانونی اقدامات کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جائیداد کی منتقلی پر بڑی تبدیلیاں، ہبہ ناموں پر سٹامپ ڈیوٹی ختم، کرایہ ناموں کے لیے فکسڈ فیس مقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ریاست کو مدعی بنانے کے لیے بھی متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ مرکزی ملزم کے خلاف دستیاب شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے