لاہور: اشرف خان کے عشائیے میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

لاہور (پنجاب پوسٹ) ممبر فنانس کمیٹی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب اشرف خان کی طرف جانب سے سابق صدر پیپلزپارٹی لاہور اسلم گل کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی


گلبرگ کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما شفیق الرحمن، وقار ملک، ایم پی اے نرگس فیض ملک،ڈاکٹر نور الزماں ،عمر شریف بخآری،راو خالد،ذوالفقار مغل،خاور سلیم،خالد بٹ ،انجم بٹ، وقار ملک،رضوان احمد ،عبدالوھاب ،ڈاکٹر سہیلہ اور عابد سلیم سمیت ترجمان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب فرخ بصیر نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہیوی وہیکل حادثات میں کمی کے لیے ڈرائیورز کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی

اس موقع پر پیپلزپارٹی کو لاہور سمیت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لیے متحد ہو کر بہترین حکمت بنانے پر اتفاق کیا گیا تقریب کے اختتام پر موقع میزبان اشرف خان کی جانب سے چودھری اسلم گل،نرگس فیض ملک،عمر شریف بخآری اور شفیق الرحمن کو میڈلز اور ڈاکٹر سہیلہ،خالد بٹ، انجم بٹ اور ذوالفقار مغل کو تحائف پیش کیے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے