لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکنڈ ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹرگرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ میں میڈلز جیتنے والی لاہور پولیس کی ٹیم کی کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز آمد۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی عمران کشور کی فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے کامیابی پر مبارکباد دی۔
لاہور پولیس کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے چیمپئن شپ میں 3 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا۔ لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مجید، کانسٹیبل رضوان اور کانسٹیبل منظور نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ہیڈ کانسٹیبل بلال نے برونز میڈل اپنے نام کیا
چیمپئن شپ میں پاک فوج، واپڈا، پاکستان نیوی، پاک فضائیہ اور تمام صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی فاتح ویٹ لفٹنگ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کوشاندار کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر کامیابی پوری فورس کے لیے باعثِ فخر ہے۔
بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے جوان ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کھیلوں میں کامیابیاں فورس کے اعتماد، حوصلے اور ٹیم اسپرٹ کو جلا بخشتی ہیں۔کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ صحت مند کھیلوں کے مقابلے فورس کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لاہور پولیس اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ ڈی آئی جی عمران کشور











