اوکاڑہ ( پنجاب پوسٹ ) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے فحش گانوں پر ڈانس کرنے والے 11 افراد گرفتار کرلیا ۔ جن میں دو منشیات فروش بھی شامل تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔
اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کے مطابق پولیس کا معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
ایس ایچ او خضر حیات اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لڑکیاں اور 8 لڑکے حراست میں لے لیے۔ گرفتار افراد میں ثمرین، کومل، مہک، بلاول، سلمان، افضل، ارسلان، حنیف، سفیان، شفیع اور شاہ زیب شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم بھی برآمد کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ پولیس نے مویشی چور شہزادی کو کیسےگرفتار کیا؟
منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان شہباز اور ناصر بھی گرفتار ہوئے جن سے 2600 گرام چرس برآمد ہوئی ۔
پولیس کے مطابق فحاشی و بے حیائی کے فروغ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہینگی

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہندی کی تقریب میں لاوڈ اسپیکر پر فحش گانے اور رقص جاری تھا ، پولیس نے چھاپا مارا ، دلہا بھاگنے میں کامیاب رہا تاہم رقصائیں اور دیگر افراد گرفتار کرلئے گئے













