لاہور میں بارش: واسا کی غفلت پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب برہم، فیلڈ میں فوری موجودگی کا حکم

لاہور میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے دوران واسا فیلڈ سٹاف کی غیر موجودگی پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ واسا لاہور کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس میں مون سون کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے، ڈی سلٹنگ مہم تیز کرنے اور نالوں و ڈرینز کی مکمل صفائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ بارش کم ہو یا زیادہ، واسا کا عملہ ہر صورت مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت یا تاخیر پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچانے پر بھی زور دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “لاہور میں بارش: واسا کی غفلت پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب برہم، فیلڈ میں فوری موجودگی کا حکم”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے