اب مفت بجلی نہیں ، لیسکو ملازمین کی موجیں ختم ، تمام ملازمین کو بل بھیج دئیے گئے

لاہور( پنجاب پوسٹ)لیسکو نے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دی ہے، جس کے بعد رواں ماہ کے بلنگ سائیکل میں باقاعدہ بلز جاری کر دیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کو دی جانے والی مفت بجلی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور رواں ماہ کے اختتام پر بلز پرنٹ کر کے تمام افسران کو ارسال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: اب مفت بجلی نہیں ، لیسکو ملازمین کی موجیں ختم ، تمام ملازمین کو بل بھیج دئیے گئے

تفصیلات کے مطابق مختلف عہدوں کیلئے مختص فری یونٹس جن میں جنرل مینجر کے عہدے کیلئے سالانہ 15600 فری یونٹس،چیف انجینئر کیلئے 13200 ، ایس ایز کیلئے 10560 فری یونٹس ،ایکسیئن کیلئے 7200 اور ایس ڈی او کیلئے سالانہ 5400 یونٹس بھی ختم کر دیے گئے ہیں ۔

واضح رہےکہ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے تحت فری بجلی کی سہولت کو ختم کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “اب مفت بجلی نہیں ، لیسکو ملازمین کی موجیں ختم ، تمام ملازمین کو بل بھیج دئیے گئے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے