پنجاب میں آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے