پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، چوہدری شافع حسین

لاہور(پنجاب پوسٹ) چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت محمد منتہا اشرف اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 51واں اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور اور پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ چیئرمین بورڈ محمد منتہا اشرف نے اجلاس کے شرکاء کو مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بورڈ کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی، جبکہ آڈٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دبئی ایکسپو 2020 سے متعلق اخراجات کے آڈیٹڈ اکاؤنٹس اور مالی سال 2024-25 کے لیے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ افسران کی ترقی اور تعیناتیوں سے متعلق سفارشات کی منظوری کے ساتھ تقرریوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ نئی تقرریاں ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ثقافتی ورثے کا تحفظ سیاسی نہیں بلکہ معاشرتی اور تہذیبی ترقی کا معاملہ ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اجلاس میں بورڈ کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی، جبکہ آڈٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دبئی ایکسپو 2020 سے متعلق اخراجات کے آڈیٹڈ اکاؤنٹس اور مالی سال 2024-25 کے لیے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ افسران کی ترقی اور تعیناتیوں سے متعلق سفارشات کی منظوری کے ساتھ تقرریوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ نئی تقرریاں ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی ڈیپوٹیشن پالیسی کا جائزہ لیا گیا اور گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق بھی کی گئی۔ شرکاء کو کاروبار سہولت مراکز کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جبکہ بورڈ ممبران نے معاملات کو بلا تاخیر اور بلا تعطل نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھین: ٹرانسپورٹ سیفٹی، حادثات اور اسموگ کے خدشات، پنجاب میں سکول ٹرپس پر پابندی، 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے مطالعاتی دورے ممنوع قرار

چیئرمین بورڈ محمد منتہا اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو صحیح معنوں میں صنعتکاروں کا سہولت کار ادارہ بنایا جائے گا۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن مل کر کام کریں گے۔ نتائج کے حصول کے لیے فیصلوں پر عملدرآمد اور فالو اپ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نئی صنعتی پالیسی کے تحت اب صنعتی یونٹ لگانے کے لیے 30 سے 50 سال کی لیز پر پلاٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے