چیچہ وطنی ، بے زبان جانور کو زخمی کرنے کے واقعہ پر پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) چیچہ وطنی میں بے زبان جانور پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او نے ملزم جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا، جس پر تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی رینالہ خورد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر موقع پر احکامات جاری

پولیس کے مطابق ملزم نے کھیت سے پنیری کھانے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں پر ظلم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے