رحیم یار خان: ظاہر پیر کے نجی اسپتال میں مبینہ طبی غفلت، زچہ اور نومولود بچی جاں بحق، اسپتال سیل

رحیم یار خان(پنجاب پوسٹ) ظاہر پیر میں واقع نجی فیملی کیئر اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 38 سالہ خاتون اور اس کی نومولود بچی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کیا، جبکہ انتظامیہ نے اسپتال کو سیل کر دیا ہے۔

ورثاء کے مطابق نادیہ بی بی کو زچگی کے لیے فیملی کیئر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر ثوبیہ نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ اس دوران لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے خون کی پانچ بوتلیں طلب کی گئیں، جو ورثاء نے فوری طور پر فراہم کر دیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے غلط آپریشن کے باعث خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ ان کے بقول دورانِ آپریشن ڈاکٹر اور عملہ اسپتال کو تالے لگا کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ورثاء نے مزید بتایا کہ نومولود بچی کو علاج کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ماں اور بچی دونوں دم توڑ گئیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر ثوبیہ کی مبینہ غفلت کے باعث متعدد خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موقع پر پہنچے اور اسپتال کو سیل کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے